واٹس ایپ کا نیا فیچر:
میٹا اے آئی
واٹس ایپ، جو کہ
دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجز کرنے
والی ایپ ہے، اس نے حال ہی میں ایک نیا اور بہت دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کا
نام "میٹا اے آئی" ہے۔ یہ فیچر صارفین کی میسجنگ تجربے کو بہتر بنانے
اور انہیں مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹا اے آئی کیا
ہے؟ (META AI)
میٹا اے آئی، واٹس
ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا (سابقہ فیس بک) کی طرف سے تیار کردہ ایک مصنوعی ذہانت کا
سسٹم ہے۔ یہ فیچر صارفین کو مختلف طرح کے کاموں میں مدد فراہم کرتا ہے جیسا کہ خودکار
جواب دینا، ٹیکسٹ کا تجزیہ کرنا، اور مختلف معلومات کی فوری دستیابی۔ لوگو بنانا ،
وغیرہ وغیرہ۔
میٹا اے آئی کے
اہم فیچرز درج ذیل ہیں۔
خودکار جواب دہی:
میٹا اے آئی کی
مدد سے صارفین مختلف میسجز کے خودکار جوابات فکس کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پہ
کاروباری حضرات کے لئے مفید ہے جو اپنے صارفین کے میسجز کا فوری طور پر ، بروقت جواب دینا چاہتے ہیں۔ یہ خاص طورپر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کرنے والوں کے
لیے بہت اہم ہے کیوں اس میں فوری طور پہ کسٹمر کے میسجز کا جواب دینا بہت ضروری
ہے۔
ٹیکسٹ کی پیش گوئی:
میٹا اے آئی ٹائپنگ کے دوران ٹیکسٹ کی پیش گوئی
کرتا ہے، جس سے ٹائپنگ کا وقت کم ہوتا ہے اور صارفین کو درست الفاظ کے انتخاب میں
مدد ملتی ہے یعنی اگر آپ کچھ لکھ رہے
ہیں اور آپ سے سپیلینگ یا فقرے میں غلطی
ہوجاتی ہے تو یہ آپ کو آگاہ کر دیتا ہے ۔
معلومات کی فوری
دستیابی:
صارفین
میٹا اے آئی سے مختلف معلومات مثلاً موسم کی صورتحال، خبریں، یا دیگر عمومی
معلومات بھی فوری حاصل کر سکتے ہیں۔ یعنی آپ صرف ایک کمانڈ دیں گے میٹا آے آئی میں
اور جس طرح کی اپڈیٹ (معلومات ) اپ کو چاہیے وہ آپ کو مل جاتی ہے۔
میٹا اے آئی کے
فوائد
وقت کی بچت:
میٹا
اے آئی کی خودکار جوابات اور ٹیکسٹ پیش گوئی کی خصوصیات صارفین کا وقت بچاتی ہیں۔
یعنی جس کام کو کرنے کے لیے پہلے آپ کو سوچنا پڑھتا تھا اس کے بعد اس کی سکریپٹ
بناتے تھے وہ اب ایک کمانڈ سے ہو جایا کرے گا۔
کاروباری استعمال:
کاروباری حضرات اور کسٹمر سروسز کے لئے خودکار
جواب دہی کی خصوصیت بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اپ نے اکژ دیکھا ہوگا جب آپ کسی
چیز کی پر چیزنگ کے لیے ڈیلر کو واٹس ایپ پہ میسجز کرتے ہیں تو خود سے اس کے پروڈکٹس کی لسٹ اپ کے
سامنے آجاتی ہے پھر آپ ان میں سے اپنی
مطلوبہ چیزوں کو سیلیکٹ کرتے ہیں بار بار
اپ کے سامنے اسی پروڈکٹ سے متعلق اپ کے پاس مختلف آپشنز آتے ہیں وہ سب کوئی انسان
نہیں کر رہا ہوتا بلکہ اے آئی کر رہا ہوتا
ہے۔
بہتر صارف تجربہ:
معلومات کی فوری دستیابی اور دیگر فیچرز صارفین
کے میسجنگ کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔ اور اپ کے
کام کو بہت آسان سے آسان تر بناتا ہے۔
میٹا اے آئی (آرٹی
فیشل انٹیلیجنس ) فیچر واٹس ایپ کے صارفین
کے لئے ایک نیا اور جدید اضافہ ہے۔ جو کہ نہ صرف میسجنگ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے بلکہ
مختلف روزمرہ کے کاموں میں بھی بہت زیادہ مدد فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے واٹس ایپ
نے اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی
ہے، جو کہ ایک قابل تعریف قدم ہے۔ گھریلو خواتین، کاروباری حضرات ، سٹوڈنٹ ،
کونٹینٹ رائٹر وغیرہ کے لیے بہت مفید ہے۔
واٹس ایپ کے اس
نئے فیچر کو آزمانا یقینا صارفین کے لئے ایک مفید تجربہ ہوگا، اور یہ دیکھنا دلچسپ
ہوگا کہ مستقبل میں میٹا اے آئی کے ذریعے اور کیا کیا خصوصیات متعارف کرائی جائیں گی۔
0 Comments